وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ پیس بورڈ سے خطاب: فلسطینی ریاست ناگزیر ہے

IMG 20260219 WA2125


اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام نہ صرف فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے بلکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق فوری طور پر دیے جائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں کیونکہ دیرپا امن کا حصول اسی صورت ممکن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کی آواز کو نظرانداز نہ کریں اور مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ پوسٹ