kp earthquake – ایکسپریس اردو

earthquake1758247969 0


خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن ہے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 73 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور، دیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مردان اور صوابی میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، وادی سون اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب میں چکوال، تلہ گنگ، لاوہ، کلر کہار، چوآسیدن شاہ اورڈھڈیال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے زلزلے سے کسی قسم کے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے تاہم تا حال کسی جانی یا مال نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ