راولپنڈی میں جانوروں کو پانی پلانے کے دوران ماں اور 2 بچے ڈیم میں ڈوب گئے

2687720 drowned 1723976000


راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں جانور کو پانی پلانے کے دوران ماں، بیٹا اور بیٹی مقامی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں میں 8 سالہ بچہ جانوروں کو پانی پلانے کے دوران پاؤں پھسلنے سے ڈیم میں جا گرا، اسے بچانے کے لیے ماں اور بہن بھی پانی میں کود گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ماں اور بیٹی کو زندہ نکالا تاہم دونوں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئیں، جبکہ بچے کی لاش بھی پانی سے نکال لی گئی۔

ذرائع کے مطابق کلرسیداں کے گاؤں ترکھی میں 8 سالہ صبح الحسن جانوروں کو مقامی ڈیم سے پانی پلانے گیا تھا کہ اس دوران پاؤں پھسلنے سے پانی میں جا گرا۔

بچے کو ڈوبتا دیکھ کر اس کی 46 سالہ والدہ بینش اور 9 سالہ بہن عروج اسے بچانے کے لیے ڈیم میں کود گئیں، تاہم تینوں گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو کارروائی کے دوران بینش اور عروج کو زندہ حالت میں پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دونوں جانبر نہ ہوسکیں۔

بعد ازاں 8 سالہ صبح الحسن کی لاش بھی ڈیم سے نکال لی گئی, واقعے میں ایک ہی خاندان کے ماں، بیٹا اور بیٹی کے جاں بحق ہونے سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ