بھارت کا  ایک اور طیارہ گر گیا  

news 1771748326 4569



news 1771748326 4569

 (ویب ڈیسک )بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی اخباردی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہوگیا،تیجس طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایئربیس میں گر کر تباہ ہوا،پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا،انڈین ایئرفورس کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات  سے متعلق اہم خبر،شہریوں کی  پریشانی بڑھ گئی

بھارتی میڈیا کےمطابق دو سال کے دوران تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،پہلا تیجس طیارہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گرکر تباہ ہوا،دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں زمین بوس ہوگیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ