بنوں خودکش حملہ ناکام — دو فوجی شہید، پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن اعلان

IMG 20260222 WA0719


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کی جائیں گی۔ یہ اعلان بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دو جوان شہید ہوئے تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے تار افغانستان میں موجود گل بہادر گروپ سے ملے ہیں اور افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
آپریشن کی تفصیل کے مطابق خفیہ اطلاع پر فورسز نے فوری کارروائی کی، بارود سے بھری گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا۔ ناکامی پر دہشتگرد نے مایوسی میں گاڑی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ جام شہادت نوش کر گئے۔ جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے

متعلقہ پوسٹ