پراسرار طور پر لاپتہ خاتون 25 سال بعد مل گئی

news 1771857433 8529



news 1771857433 8529

 (ویب ڈیسک)امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 3 بچوں کی ماں 25 سال بعد مل گئی، خاتون کے واپس آنے پر خاندان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  مشیل اسمتھ دسمبر 2001 میں ایڈن میں اپنے گھر سے کرسمس کی شاپنگ کے لیے نکلی تھیں اور مبینہ طور پر ورجینیا میں ایک سٹور جا رہی تھیں، تاہم اس کے بعد وہ اچانک لاپتہ ہو گئیں۔

خاتون کی گمشدگی کو خطرناک قرار دیا گیا تھا اور ان کی تلاش میں متعدد ریاستی اداروں کے ساتھ  ایف بی آئی بھی شامل رہا تھا مگر انہیں تلاش نہیں کیا جاسکا تھا۔

تقریباً 25 سال بعد پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد جمعہ کے روز اسمتھ کو ریاست میں ہی ایک نامعلوم مقام پر زندہ اور محفوظ حالت میں تلاش کر لیا گیا۔

حکام نے سیکیورٹی اور پرائیویسی کی وجہ سے ان کی موجودہ رہائش کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم خاندان کو ان کی بازیابی سے  متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اسمتھ کے اچانک غائب ہونے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی، اور یہ معاملہ اب بھی کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر  پرلمبی تعطیلات کا اعلان، سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں





Source link

متعلقہ پوسٹ