برطانیہ نے پاکستانی مسافروں کے لیے نیا ڈیجیٹل ای ویزا سسٹم متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت پاسپورٹ پر اسٹیکر لگانے کا روایتی طریقہ ختم کر دیا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس اہم تبدیلی کی باضابطہ تصدیق کی۔
نئے نظام کے تحت منظور شدہ درخواست گزاروں کو پاسپورٹ پر فزیکل اسٹیکر کی بجائے ای میل کے ذریعے ویزا کی تصدیق بھیجی جائے گی جو مسافر کے پاسپورٹ نمبر سے منسلک ہوگی اور داخلے کے مقام پر الیکٹرانک طریقے سے تصدیق کی جا سکے گی۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ نیا سسٹم پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان، تیز اور محفوظ بنانے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ انہوں نے مسافروں کو ہدایت کی کہ درخواست کے دوران اپنی ای میل کی تفصیلات درست درج کریں تاکہ سرحد پر کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
یہ اقدام برطانیہ کے ویزا نظام کو جدید ڈیجیٹل معیارات کے مطابق بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے اور توقع ہے کہ اس سے ویزا پروسیسنگ میں تاخیر میں نمایاں کمی آئے گی

