(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران پرحملے کی تصدیق کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کچھ دیر پہلے آپریشن شروع کر دیا ہے،ہمارا مقصد امریکی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔
امریکی صدر نے کہاکہ ایرانی رجیم کی جانب سے خطرے کو ختم کررہے ہیں،ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے،ایران اپنےایٹمی پروگرام کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا تھا،ایران لانگ رینج میزائل بنارہا ہےجو امریکا کیلئے خطرہ ہیں,امریکی فوج ایک جامع آپریشن میں مصروف ہے،ہم ان کے میزائل پروگرام کو نیست و نابود کرنے جارہے ہیں،ہم ایران کی نیوی کو بھی ختم کریں گے۔
واضح رہےکہ اب سےکچھ دیرپہلے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملہ کیا گیا جس میں دارالحکومت تہران پرمیزائل داغےگئے،صدارتی محل اورآیت اللہ خامنہ ای کی رہائشگاہ کے قریب7 میزائل گرے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پرحملہ،پاکستانی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ایران پر فضا اورسمندر سےحملے کیےجارہے ہیں،حملوں میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایاجارہا ہے،امریکی بیسز کےتحفظ کیلئے بحری بیڑے مشرق وسطیٰ منتقل کیے گئے تھے۔


