(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹس روشن کردی گئیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے قبل عراق میں مقدس روضوں پر نارمل لائٹس روشن تھیں لیکن جیسے ہی شہادت کی اطلاع ملی تو پہلے لائٹس بند کرکے انقلاب کی علامت سرخ لائٹس روشن کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 156 پروازیں منسوخ
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں جس کی ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


