پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے، سخت سیکیورٹی انتظامات — مہمانوں کا داخلہ مکمل ممنوع

IMG 20260301 WA2232


اسلام آباد — پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل پیر 2 مارچ 2026 کو صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کے وقت میں تبدیلی صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر کی گئی۔ 
یہ اجلاس نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر آئینی تقاضے کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ صدر آصف علی Zardari بطور صدر پاکستان نویں مرتبہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 
صدر کا خطاب قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئین کی بالادستی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے گرد گھومے گا۔ خطاب میں علاقائی اور عالمی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف قومی عزم اور بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ 
سخت ترین سیکیورٹی انتظامات:
موجودہ سنگین سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا، مہمانوں کو اجازت نہیں دی جائے گی اور ارکان پارلیمنٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کوئی مہمان ساتھ نہ لائیں۔ صرف 2026 کا درست پریس گیلری کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہوگی اور فی چینل صرف ایک کیمرہ مین اندر جا سکے گا۔ 
اجلاس کے اگلے روز 3 مارچ سے قومی اسمبلی کے نئے سیشن کا آغاز ہوگا جس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی صدارتی خطاب پر بحث کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ