تیل سپلائی: سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم

IMG 20260304 WA1563


اسلام آباد: سعودی عرب نے ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان کو تیل کی سپلائی بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں سعودی سفیر نے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے پاکستان کو تیل کی سپلائی کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں بھی پاکستان کو تیل کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے سعودی عرب کے اس یقین دہانی کو پاکستان کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ ملاقات میں تیل کی سپلائی کو مزید بہتر اور محفوظ بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ