کولمبو: بحر ہند میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس میں امریکی آبدوز نے ایرانی بحریہ کے فریگیٹ کو تباہ کر دیا۔ واقعے کے بعد سری لنکن بحریہ نے متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سری لنکن نیوی کے مطابق آپریشن کے دوران کئی لاشیں ملی ہیں جو تباہ ہونے والے ایرانی فریگیٹ کے عملے کے ارکان کی ہو سکتی ہیں۔ لاپتہ عملے کی تلاش کا آپریشن تاحال جاری ہے اور بحری جہازوں کے ساتھ فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
ابھی تک امریکہ اور ایران کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ یہ واقعہ ایسے نازک وقت میں پیش آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پہلے سے انتہائی بڑھی ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے خطے میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

