اسلام آباد: حکومت نے نیب ترمیمی بل پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی بل کو کل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا امکان ہے۔ حکومت نے اتحادی جماعت کے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے بل کی متعدد شقوں میں ردوبدل کیا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے بل کی حمایت پر آمادگی ظاہر کی۔
سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو حکومتی اتحاد کے استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ نیب ترمیمی بل کئی ہفتوں سے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلاف کا باعث بنا ہوا تھا۔

