سرگودھا: زمیندار کے مبینہ تشدد سے مسیحی نوجوان جاں بحق، خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش ۔ لواحقین کا لاہور روڈ بند

IMG 20260305 WA1030


سرگودھا (خصوصی رپورٹ) — ضلع سرگودھا کے چک نمبر 36 میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مقامی زمیندار محمد محسن پر الزام ہے کہ اس نے اپنے 21 سالہ مسیحی ملازم مرقس مسیح ولد سردار مسیح، رہائشی مارک آباد چک 50، پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار کر گارڈر کے ساتھ لٹکا دیا تاکہ واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا جا سکے۔

img 20260305 wa10311124828311263765416
سرگودھا: زمیندار کے مبینہ تشدد سے مسیحی نوجوان جاں بحق، خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش ۔ لواحقین کا لاہور روڈ بند 4
img 20260305 wa10338464097352846648707


جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے لاش سڑک پر رکھ کر لاہور روڈ بند کر دیا، جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔
متاثرہ خاندان اور مقامی مسیحی برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سرگودھا سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
یہ واقعہ پاکستان میں اقلیتی طبقے کے حقوق اور تحفظ سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ پوسٹ