مشرق وسطیٰ بحران: بھارتی معیشت شدید دباؤ میں، کروڑوں افراد غربت کی دہلیز پر

IMG 20260415 WA1473


نیویارک / نئی دہلی
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی بھارتی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خلیجی بحران کے نتیجے میں مزید 25 لاکھ بھارتی شہری غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے، جس کے بعد غربت زدہ افراد کی مجموعی تعداد 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ خطے میں بگڑتی صورتحال خریف کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچائے گی، جس سے ملک میں خوراک کا سنگین بحران جنم لے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث تقریباً 90 فیصد ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جو بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا باعث بن سکتی ہیں۔
ماہرین اقتصادیات نے حکومتِ بھارت سے فوری حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ