ریاض — 15 اپریل 2026
سعودی وزارتِ داخلہ نے بغیر اجازت نامے کے حج کرنے یا اس کی کوشش کرنے پر سخت سزاؤں کا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری ہدایات کے مطابق غیر قانونی طور پر حج کی ادائیگی پر 20 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
جو افراد غیر قانونی حجاج کو پناہ دیں یا کسی بھی طرح سے مدد فراہم کریں، انہیں ایک لاکھ ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح وزٹ ویزے پر آنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پر بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔
سنگین خلاف ورزی کی صورت میں ملک بدری اور سعودی عرب میں داخلے پر 10 سال کی پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ العمل رہے گی۔

