سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک پاکستان پہنچیں گے — وزیر خزانہ

IMG 20260415 WA1487


واشنگٹن —
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی مالی امداد اگلے ہفتے تک پاکستان کو مل جائے گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ آج سعودی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم اضافی ڈپازٹس کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد میں بھی سعودی وزیر خزانہ سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بروقت مکمل کی ہیں اور آئندہ تمام واجبات بھی وقت پر ادا کیے جائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ