انسانی باقیات کے  24 تھیلے مارچری پہنچائے گئے درجنوں مزدور لاپتہ

news 1795382133 8412



news 1795382133 8412

(24نیوز)  انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنٹن میں کینڈی بنانے والی ایک فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی کے بعد امدادی کارکنوں نے انسانی باقیات سے بھرے 24 تھیلے  ہسپتال بھیجے ہیں۔ مرنے والوں کی اصل تعداد کا اب بھی کسی کو اندازہ نہیں کیونکہ  29 مزدور ہنوز لاپتہ ہیں۔

 مقامی میڈیا کے مطابق آگ ہفتے کی شام تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر ( پاکستانی وقت دوپہر ڈھائی بجے) صوبہ بنٹن کے سرانگ ریجنسی کے چیکانڈے ضلع میں واقع پنچاتاما انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم پی ٹی فونوسا اگنگ مولیا کی فیکٹری کی دفتری عمارت اور گودام میں لگی۔  مقامی اخبار جکارتہ گلوب کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے لیے کئی گھنٹوں تک جدوجہد کی اور مرکزی آگ لگنے کے تقریباً 14 گھنٹے بعد  اتوار کی سبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے اس پر قابو پایا جا سکا۔ اتوار کو بھی عمارت میں موجود ملبے کو ٹھنڈا کرنے اور سلگتے ہوئے حصوں پر پانی ڈالنے کا کام جاری رہا۔ لاپتہ درجنوں کارکنوں کی تلاش کا عمل رات کے وقت روک دیا گیا تھا، جسے آج  پیر کی صبح دوبارہ شروع کیا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت  میں 32 فرضی یونیورسٹیاں، صرف دارالحکومت دہلی میں 12 فیک یونیورسٹیوں نے "ترقی” کا بھانڈا پھوڑ دیا 

فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ حادثے کے وقت موجود 65 کارکنوں میں سے 24 اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں، جب کہ چار کارکنوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ لیکن  29 کارکن اب بھی لاپتہ ہیں اور مزید آٹھ افراد کے بارے میں معلومات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
بنٹن ریجنل پولیس کے سینئر کمشنر مارولی اہلیس ہوتاپیا نے بتایا کہ پیداواری عمارت اور دفاتر کے اندر تلاش اور انخلا کی کارروائیاں اس وقت شروع کی جائیں گی جب عمارت مکمل طور پر ٹھنڈی ہو جائے گی اور متعلقہ اہلکار اسے محفوظ قرار دے دیں گے۔ ان کے مطابق پولیس حکام کارکنوں کی موجودگی اور ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے اہل خانہ اور فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

آگ نے فیکٹری کے ذخیرہ کرنے والے حصوں کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں تیار شدہ اشیا، خام مال اور مشینری سمیت فیکٹری کا قیمتی سامان تباہ ہو گیا۔

انسانی باقیات کے 24 تھیلے مارچری پہنچائے گئے
پولیس نے برآمد کیے گئے انسانی باقیات کے 24 تھیلوں کو پوسٹ مارٹم یونٹ منتقل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین کی شناخت کے لیے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے، جس میں فرانزک ماہرین، ڈی این اے کے ماہرین اور دانتوں کے ذریعے شناخت کرنے والے ماہرین شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فورانزک جانچ مکمل ہونے تک ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ فی الحال آتشزدگی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں اور حکام نے اس سلسلے میں کسی حتمی نتیجے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بھوکے انسان؛ طالبان کی نا اہلی کے باعث افغانستان میں  خوراک کا بحران سنگین ہوگیا





Source link

متعلقہ پوسٹ