فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی میزائل حملے روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

IMG 20260307 WA1407


راولپنڈی / ریاض: پاکستانی فیلڈ مارشل نے سعودی عرب کے وزیر دفاع سے ملاقات کی، جس میں ایرانی میزائل حملوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت ممکنہ اقدامات پر غور کیا اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے ایرانی میزائل خطرے سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت عملی اقدامات پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ پوسٹ