روس ایران کو امریکی فوجی مراکز پر حملوں کے لیے خفیہ انٹیلی جنس فراہم کررہا ہے — واشنگٹن پوسٹ

IMG 20260307 WA1433


واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ روس ایران کو امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے خفیہ انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا ہے، جس کی بدولت ایران امریکی اہداف کو چن چن کر نشانہ بنانے میں کامیاب ہورہا ہے۔
اخبار کے مطابق ایران نے امریکا کے کئی اہم ریڈار سسٹمز اور دیگر حساس دفاعی تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ ان حملوں کی غیرمعمولی درستگی نے امریکی دفاعی ماہرین کو حیران کردیا ہے، کیونکہ اس سطح کی درستگی بغیر کسی طاقتور بیرونی انٹیلی جنس کے ممکن نہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان اڈوں پر نصب امریکی دفاعی نظام، جاسوسی آلات اور الیکٹرانک نگرانی کے سسٹمز کو درست طریقے سے نشانہ لگایا گیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کے پاس انتہائی حساس اور قابلِ اعتماد اندرونی معلومات موجود تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان فوجی و انٹیلی جنس تعاون ایک خطرناک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے اور اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوئی تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں روس اور امریکا کے درمیان ایک سنگین بالواسطہ تصادم کی ابتداء قرار دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ