کولون: جرمن انتہائی تیراک ناتالی پول نے مین اور رائن دریاؤں کے راستے فرینکفرٹ سے کولون تک تقریباً 200 کلومیٹر کا سفر چار روز میں تیراکی کے ذریعے مکمل کرلیا۔
31 سالہ ناتالی پول نے منگل کی صبح فرینکفرٹ سے چیلنج کا آغاز کیا اور جمعہ کی سہ پہر کولون پہنچیں۔ وہ مسلسل چار دن نہیں تیریں بلکہ دیگر تیراکوں کے ساتھ باری باری پانی میں رہیں، جبکہ رات کے وقت آرام کیا۔
اس مہم کا مقصد بچوں کے لیے محفوظ تیراکی کی اہمیت اجاگر کرنا اور تیراکی کے منصوبوں و تربیتی پروگراموں کے لیے عطیات جمع کرنا تھا۔ منتظمین کے مطابق اس چیلنج کے ذریعے تقریباً 616,000 یورو جمع کیے گئے ہیں۔

