پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے جمعرات کو امید ظاہر کی ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں ان کے صوبے کو اس کا حق دیا جائے گا۔
آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں 11ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر سہیل آفریدی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے اجلاس میں اپنے صوبےکے عوام کا مقدمہ سامنے رکھا۔
سہیل آفریدی کے مطابق انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائی اضلاع کو خیبر پختنخوا میں ضم تو کر دیا گیا لیکن ان اضلاع کا حصہ خیبر پختونخوا کو نہیں ملا۔
’ان ایف سی میں آرٹیکل 160 کے نیچے این ایف سی کا شیئر پوری صوبے میں تقسیم ہونا تھا، لیکن وہ ساڑھے تین صوبوں میں تقسیم ہو رہا ہے اور قبائلی اضلاع کو شیئر نہیں دیا جا رہا۔‘
سہیل آفریدی نے اسے غیر آئینی قرار دیا جس سے ان کے بقول اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا۔
انہوں نے بتایا اجلاس میں طے پایا کہ بدھ کو ایک ذیلی کمیٹی بنائی جائے گی جو آٹھ جنوری تک این ایف سی کے اگلے اجلاس میں اپنی سفارشات سامنے رکھے گی۔
ہم نے ’وہاں (اجلاس میں) بتایا کہ خیبر پختنخوا کی عوام نے دیشت گردی کی جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔ ہمارے گھر بار تباہ ہوئے، ہماری تعلیم، نظام، معیشت اور ہمارا انفرا سٹرکچر تباہ ہوا لیکن بدقسمتی سے ہمارا حق نہیں دیا گیا‘
’میں سمجھتا ہوں کہ یہ خیبر پختنخوا کے ساتھ امتیازی سلوک ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔‘
وزیر اعلیٰ کے مطابق انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق آج اجلاس شروع ہوا تو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکا کو بتایا کہ مرکز صوبوں کا مؤقف سننے کے لیے موجود ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملاقات کے آغاز میں وزیر نے زور دیا کہ اس (فورم) نے آئینی ذمہ داری کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی تعاون کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہا یہ فورم آئین کے آرٹیکل 150 کے تحت قائم کیا گیا تھا کیونکہ 10ویں این ایف سی ایوارڈ کی میعاد رواں سال جولائی میں ختم ہو گئی تھی۔
The inaugural meeting of the 11th NFC starts in the Finance Division, under chairmanship of Federal Minister for Finance and Revenue Senator Muhammad Aurangzeb with all Members of the NFC attending the session. pic.twitter.com/5Sd3B8TUVi
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 4, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ اس تناظر میں اس ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ 11 واں این ایف سی اجلاس ’بغیر کسی تاخیر‘ کے بلایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور خدشات کا بہترین حل ’مخلص اور شفاف‘ بات چیت ہے۔
’ہم آج یہاں کھلے ذہن اور بغیر کسی تعصب کے یہاں موجود ہیں۔‘
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ہماری پہلی ترجیح ایک دوسرے کو سننا ہے۔‘
وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ صوبے ’تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔‘
انہوں نے نوٹ کیا کہ ’صوبوں کی طرف سے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط بہت اہم تھے۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ ہمارے مشترکہ عزم اور قومی مفاد میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے ’مطلوبہ سرپلسز کے حصول اور آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ کو یقینی بنانے‘ میں صوبوں کے تعاون کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے انڈیا کے ساتھ مئی کے تنازع اور حالیہ سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ ملک کو اس سال ’بے مثال خطرات‘ کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے 11ویں این ایف سی ایوارڈ کے عمل میں ’اسی جذبے‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ان مشکل وقتوں میں، ہم ایک مضبوط فیڈریشن کے طور پر متحد ہیں۔‘
سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم، مالیاتی استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے این ایف سی کا کردار بنیادی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فورم نے ’بہترین ذہنوں کو اکٹھا کرنے اور مشترکہ سوچ اور باہمی سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔‘
وزارت خزانہ میں 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کا افتتاحی اجلاس
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر خزانہ نے اپنے ابتدائی کلمات میں وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹری صاحبان، اور دیگر ارکان کا 11 ویں نیشنل فنانس کمیشن کے افتتاحی اجلاس میں شرکت… pic.twitter.com/uxQrclcCId
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) December 4, 2025
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بات چیت آئندہ ہفتوں میں جاری رہے گی اور اراکین پر زور دیا کہ وہ ’مکمل عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔‘
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی بات سنیں گے اور اتحاد، تعاون اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
22 اگست کو مرکز اور صوبوں کے درمیان وفاقی قابل تقسیم وسائل کی تقسیم کے لیے ایک نیا ایوارڈ دینے کے لیے گیارہویں این ایف سی کی تشکیل کی گئی۔
اس کا پہلا اجلاس ابتدائی طور پر 27 اگست کو بلایا گیا تھا، جو بار بار ملتوی کیا گیا۔
آرٹیکل 160 کی شق دو کے تحت مقرر کردہ شرائط کے تحت 11ویں این ایف سی کو وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان پانچ بڑی ٹیکس کیٹیگریز کی خالص آمدنی تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔
ان میں آمدنی پر ٹیکس شامل ہیں بشمول کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور کارپوریشن ٹیکس البتہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے ادا کیے گئے معاوضے پر مشتمل آمدنی پر ٹیکس کو چھوڑ کر۔
چار صوبائی وزرائے خزانہ اور چار غیر قانونی ارکان، ڈاکٹر اسد سعید (سندھ)، محفوظ علی خان (بلوچستان)، ناصر محمود کھوسہ (پنجاب) اور ڈاکٹر مشرف رسول سیان (خیبر پختونخوا)، این ایف سی کے رکن ہیں۔

