قطری وزیرِ توانائی نے کہا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے باعث عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔
قطری وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات روک دے گی جس سے عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی متاثر ہو گی اور قیمتیں خطرناک حد تک بڑھ جائیں گی۔

