
(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے علاقے نجران میں اے ایچ-6 آئی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔
سعودی فوجی اتحاد نے ہیلی کاپٹر حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتےہوئےبتایا کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔
حکام کےمطابق واقعہ نجران کے علاقے میں پیش آیا، تاہم حادثے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کو جوہری معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ تباہ کن فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: امریکہ کی وارننگ
دوسری جانب جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔
فضا میں روکی گئی 30 پروازوں کو لینڈنگ کی کلیئرنس مل گئی، فلائٹ ڈیٹا کے مطابق متعدد پروازیں لینڈنگ کیلئے جدہ ائیرپورٹ کی اپروچ پر ہیں۔
اس سے قبل جدہ ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا سعودی عرب پہنچنے والی پروازوں کو جدہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی تھی۔
دوحہ، بحرین، کوالالمپور، القسیم، دبئی، روم، قاہرہ، فرانس، استنبول، تبوک ایمسٹرڈم اور میونخ کی پروازیں لینڈنگ کی منتظر رہیں۔

