ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان

news 1792776480 1413



news 1792776480 1413

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کیلیے 5 سالہ ای پاسپورٹ اور 10 سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا گیا۔

ای پاسپورٹ اور ایم آر پی کی نئی فیسوں کا شیڈول پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فیس یو اے ای درہم میں وصول کی جائے گی۔

5 سالہ ای پاسپورٹ:
36 صفحات (نارمل فیس: 145 درہم، ارجنٹ فیس: 235 درہم)
72 صفحات (نارمل فیس: 260 درہم، ارجنٹ فیس: 425 درہم)
10 سالہ ایم آر پی:
36 صفحات (نارمل فیس: 215 درہم، ارجنٹ فیس: 355 درہم)
72 صفحات (نارمل فیس: 390 درہم، ارجنٹ فیس: 635 درہم)
نوٹ:
پہلی بار گم ہونے پر ڈبل جبکہ دوسری بار گم ہونے پر چار گنا فیس ادا کرنا ہوگی
پاکستان اور دنیا میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں آج سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، اس اقدام کے تحت اب نئے پاسپورٹ کے اجرا کیلیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

ای پاسپورٹ جدید سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سفری دستاویزات کی سکیورٹی اور شناخت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

پہلے سے جاری کیے گئے ایم آر پی اپنی مقررہ میعاد تک قابلِ استعمال رہیں گے، تاہم آج کے بعد نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کیلیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:صوبے میں کرپشن کے خاتمے، امن و امان اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا : گورنر فیصل کنڈی
 
 
 





Source link

متعلقہ پوسٹ