وفاقی وزیر اطلاعات کا بڑا اعلان: "پی ٹی وی میں اب مافیا رہے گا یا میں”

IMG 20251222 WA2438


اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں اب یا تو مافیا رہے گا یا وہ خود۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مافیاز کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو فون کالز اور دباؤ آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
عطاء تارڑ نے مزید انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں ایک مالی کو پروڈیوسر لگانے کی مثال بھی سامنے آئی، اور مختلف حکومتی یا نیم سرکاری اداروں میں بیگمات اور رشتہ داروں کی بھرتیاں معمول بن چکی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ ان کا مقصد پی ٹی وی میں شفافیت، میرٹ پر بھرتیاں اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنانا ہے اور کسی بھی غیر قانونی یا سیاسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ