ٹورنٹو/اوٹاوا:
کینیڈین حکام نے ایک افغان شہری ولید خان کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا اور داعش سے مبینہ تعلقات رکھتا ہے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق، ملزم نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی۔ حکام نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف انٹیلی جنس اور تحقیقاتی کارروائیوں کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس گرفتاری کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی سیکیورٹی خطرات کو روکنا اور دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔

