کون سے کھانے فوڈ پوائزننگ کا سبب بنتے ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا
خوراک زہریلی اس وقت ہوتی ہے جب کھانا جراثیم سے آلودہ ہوجائےاور پھر وہی کھانا فوڈ پوائزننگ کا سبب بنتا ہے۔
خوراک زہریلی اس وقت ہوتی ہے جب کھانا جراثیم سے آلودہ ہوجائے اور پھر وہی کھانا فوڈ پوائزننگ کا سبب بنتا ہے۔
زیادہ تر لوگ کچے یا آدھا پکے ہوئے کھانے سے تو بچتے ہیں لیکن بچ جانے والا کھانا بھی کھانے کو زہریلا بنانے کا ایک بڑا سبب ہے۔
پیزا
ٹھنڈا پیزا کھانا مزیدار تو ہوتا ہے مگر اس سے زہریلا ہونے کا خطرہ بھی ہے۔ پیزے پر چھڑکے جانے والے خشک مصالحے جیسے تلسی، کالی مرچ اور اوریگانو میں بھی جراثیم ہوسکتے ہیں۔
یہ جراثیم فصل کٹائی، پروسیسنگ یا گھر میں غلط ذخیرہ کرنے سے آتے ہیں۔ بچا ہوا پیزا دو گھنٹے سے زیادہ کمرے کے درجہ حرارت پر نہ رکھیں۔ اسے ڈھانپ کر فرج میں رکھیں اور دو دن میں ختم کریں۔
چکن
پکا ہوا چکن پانی اور غذائیت کی زیادتی کی وجہ سے جلد خراب ہوجاتا ہے۔ اسے صرف تب بچائیں جب مکمل پکا ہو۔ اگر پکے ہوئے چکن کے رس میں خون کے آثار ہوں تو اسے نہ کھائیں اور نہ بچائیں۔
کچا چکن جراثیم سے آلودہ ہوسکتا ہے۔ پکے چکن کو زیادہ سے زیادہ تین دن فرج میں رکھ سکتے ہیں۔
چاول
چاول میں بیکیلس سیریس نامی جراثیم کے بیضے ہوتے ہیں جو گرمی برداشت کرلیتے ہیں۔
اگر پکے چاول دو گھنٹے سے زیادہ کمرے کے درجہ حرارت پر رہیں تو یہ بیضے پھوٹ کر زہریلے مادے چھوڑ سکتے ہیں جس سے شدید قے اور دست ہوسکتے ہیں۔
بچے ہوئے چاول کو جلدی ٹھنڈا کرکے فرج میں رکھیں اور 24 گھنٹے میں کھالیں۔
ڈبے بند کھانے
ڈبے میں کھلا ہوا کھانا بھی ڈھانپ کر فرج میں رکھنا ضروری ہے۔ تیزابی کھانوں (جیسے ٹماٹر) کو 5 سے 7 دن جب کہ کم تیزابی کھانوں (گوشت، مچھلی، سبزیاں) کو زیادہ سے زیادہ تین دن فرج میں رکھا جاسکتا ہے۔
عام اصول یہ ہے کہ کھانا پکانے کے بعد جلد از جلد ٹھنڈا کرکے فرج میں رکھیں اور ایک سے دو دن میں استعمال کریں۔

