وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے نظام میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے نظام کے تحت بجلی کی بندش اب فیڈرز کی بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر کی جائے گی۔
وزیر توانائی کے مطابق جس ٹرانسفارمر سے منسلک صارفین بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے، صرف اسی ٹرانسفارمر پر لوڈشیڈنگ نافذ کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد بل ادا کرنے والے صارفین کو بلاوجہ لوڈشیڈنگ سے بچانا اور بجلی چوری و نادہندگی کو کنٹرول کرنا ہے۔

