چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت نے پیپلز پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کے بم گر رہے ہیں اور آنے والے بجٹ میں مزید مشکلات متوقع ہیں۔
بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر نہ آئینی ترمیم منظور ہو سکتی ہے اور نہ ہی بجٹ پاس ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: "میری اجازت کے بغیر پیپلز پارٹی کسی بھی آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔”

