ڈبلیو ڈبلیو ای کے87 سالہ لیجنڈ ریسلر انتقال کر گئے

news 1795063839 4555



news 1795063839 4555

(ویب ڈیسک)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی دنیا کے معروف نام اور لیجنڈ ریسلر ’’کاؤ بوائے‘‘ بل واٹس 87 برس کی عمر میں چل بسے۔

امریکی ریاست اوکلاہوما میں پیدا ہونے والے بل واٹس نے 1960 کی دہائی میں ریسلنگ کا آغاز کیا اور بعد ازاں ایک کامیاب پروموٹر کے طور پر بھی شہرت حاصل کی، لیجنڈ ریسلر ’’کاؤ بوائے‘‘ بل واٹس نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں مڈ ساؤتھ ریسلنگ کی سربراہی کی،جہاں شان مائیکلز اور ٹیڈ ڈی بائیس جیسے نامور ریسلرز نے بھی کام کیا۔

مزید پڑ ھیں:تاریخ رقم ہونے کے قریب،حکیم جیفریز امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر نامزد

بل واٹس کو ریسلنگ انڈسٹری کے بانیوں اور جدت متعارف کرانے والی شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا، ان کے زیرانتظام ریسلنگ مقابلوں میں ہفتہ وار ڈرامائی کہانیاں پیش کی جاتی تھیں جبکہ ریسلرز کو منفرد شناخت اور شخصیت دی جاتی تھی،ریسلنگ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2009 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ