پاک فوج کی تاریخ میں پہلی بار فتح جنگ میں بھرتیاں شروع

IMG 20260311 WA2314


تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی ذاتی کاوش، پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کے لیے تحفہ
فتح جنگ، پاکستان –
فتح جنگ شہر کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان آرمی نے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ تاریخی اقدام تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے پڑھے لکھے اور بیروزگار نوجوانوں کو پاکستان آرمی میں بھرتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے فتح جنگ میں خصوصی بھرتی سینٹر قائم کیا۔
تحصیل فتح جنگ کے دور دراز دیہاتوں سے ہزاروں نوجوان اس بھرتی سینٹر پر پہنچے اور مکمل جوش و جذبے کے ساتھ تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے عمل میں حصہ لیا۔ نوجوانوں نے اس اقدام کو فتح جنگ کے لیے “ایک قیمتی تحفہ” قرار دیا۔

img 20260311 wa23176577978753593267122
پاک فوج کی تاریخ میں پہلی بار فتح جنگ میں بھرتیاں شروع 3


علاقہ مکینوں نے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی اس کاوش کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو ملک و قوم کی خدمت کا موقع دے گا بلکہ مقامی سطح پر بے روزگاری میں بھی نمایاں کمی لائے گا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے کہا:
“پڑھے لکھے نوجوان ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ پاکستان آرمی میں شامل ہو کر یہ نوجوان نہ صرف ملک و قوم کی خدمت کریں گے بلکہ اپنے مستقبل کو بھی سنواریں گے۔ یہ بھرتی مہم ہماری طرف سے ایک چھوٹی سی لیکن مخلصانہ کاوش ہے۔”
فتح جنگ کے عوام نے اس اقدام کو علاقے کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ