قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں 23 مارچ کو پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

IMG 20260319 WA2132


فرینکفرٹ، جرمنی — قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی پاکستانی برادری سمیت سفارتی حلقوں کی نمایاں شرکت متوقع ہے۔
یہ تقریب 1940 کی قراردادِ پاکستان کی یاد میں منائی جاتی ہے، جب مسلم لیگ نے لاہور میں ایک آزاد مسلم مملکت کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی۔ قونصلیٹ جنرل کی جانب سے اس تاریخی دن کو انتہائی احترام اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
پاکستانی کمیونٹی کے افراد، مقامی معززین اور سفارتی نمائندے اس یادگار تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں قومی ترانہ اور پرچم کشائی کی رسم ادا کی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ