(ویب ڈیسک )ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شدید زخمی تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا جہاں علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔


