اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ٹیموں کو اعزازات

IMG 20260401 WA1620


اسلام آباد: Islamabad Police کے انسپکٹر جنرل Syed Ali Nasir Rizvi نے معروف تاجر عامر شہزاد کے قتل کیس میں ملوث ملزمان کی بروقت گرفتاری پر انوسٹی گیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے نواز دیا۔

img 20260401 wa16238501819680588834048
اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ٹیموں کو اعزازات 3


سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں Muhammad Jawad Tariq بھی شریک تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، مؤثر تفتیش اور بھرپور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عوام دوست رویہ اولین ترجیحات ہیں، جبکہ جرائم کے خاتمے، بروقت کارروائی اور مؤثر تفتیش میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران ادارے کا فخر ہیں۔
آئی جی نے مزید کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ، عوامی روابط کا فروغ اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے عوام اور پولیس کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
تقریب کے بعد آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ اجلاس بھی کیا، جس میں جرائم کی روک تھام، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور اہم مقدمات کی مؤثر پیروی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ