منامہ: خلیجی ریاست Bahrain میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق Amazon کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ آپریشنز سے منسلک ایک عمارت کو مبینہ طور پر میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ Iran کی جانب سے کیا گیا، جس نے ایک روز قبل امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس واقعے کی نہ تو بحرینی حکام اور نہ ہی کسی بین الاقوامی ادارے نے باضابطہ تصدیق کی ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان یا نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں احتیاط سے جانچنے کی ضرورت ہے۔

