"چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغ سکتے ہیں” — حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا

IMG 20260405 WA1219


اسرائیلی فوجی کمانڈروں نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی عسکری صلاحیت ان کے اندازوں سے کہیں زیادہ نکلی۔ تنظیم کے پاس ہزاروں راکٹس کا ذخیرہ موجود ہے اور وہ مسلسل چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق کمانڈروں نے اندرونی گفتگو میں تسلیم کیا کہ "ہم نے پہلے جو اندازے لگائے تھے وہ حقیقت سے مختلف نکلے۔” یہ اعتراف اسرائیلی دفاعی حلقوں میں ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔
حزب اللہ کی اس غیرمعمولی جنگی صلاحیت نے اسرائیلی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے ہیں اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ