النصر کی صلاح کو رونالڈو کے ساتھ جوڑنے کی کوشش — فٹ بال کا سب سے بڑا سودا؟

salahronal d


ریاض (نامہ نگار): سعودی کلب النصر نے لیورپول کے مصری سپر اسٹار محمد صلاح کو اپنے دستے میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ گول ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق النصر اب محض دلچسپی رکھنے والا کلب نہیں بلکہ ایک سنجیدہ دعوے دار کے طور پر میدان میں آ چکا ہے۔
محمد صلاح کا لیورپول کے ساتھ معاہدہ اختتام کے قریب ہے جس کے بعد وہ فری ایجنٹ کی حیثیت سے کسی بھی کلب سے معاہدہ کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔ النصر انتظامیہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صلاح اور پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ہی جرسی میں یکجا کرنے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہے۔
اگر یہ معاہدہ طے پا گیا تو یہ نہ صرف النصر بلکہ پوری سعودی پروفیشنل لیگ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا

متعلقہ پوسٹ