برلن، جرمنی |
جرمنی کی ایک پولیس ایسوسی ایشن کے سربراہ نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مردوں کے ساتھ رومانوی تعلقات سے گریز کریں، اس بیان نے پوری دنیا میں بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ بیان محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ اس کے پیچھے چونکا دینے والے اعداد و شمار ہیں۔ جرمن سرکاری جرائم کی رپورٹ کے مطابق ہر تیسرے دن ایک خاتون اپنے موجودہ یا سابق ساتھی کے ہاتھوں قتل ہوتی ہے۔ صرف ایک سال میں گھریلو تشدد کے دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد واقعات درج ہوئے، جن میں اکثریت متاثرین خواتین اور ملزمان ان کے مرد ساتھی تھے۔
پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ جب تک قانون اور معاشرہ گھریلو تشدد کو سنجیدگی سے نہیں لیتا، خواتین کو اپنے قریبی مردوں سے حقیقی خطرہ لاحق رہے گا۔
اس بیان پر رائے منقسم ہے — خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں نے اسے سراہا جبکہ ناقدین نے اسے عمومیت پسندی اور حد سے تجاوز قرار دیا۔

