افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پنپتی دہشتگردی خطے کیلئےسنگین خطرہ

news 1775457662 8251



news 1775457662 8251

(ویب ڈیسک)طالبان رجیم کی جانب سےفتنہ الخوارج سمیت عالمی دہشتگردتنظیموں کوافغانستان پرسازگارماحول فراہم کیا جارہا ہے،عالمی جریدے نےافغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اورطالبان رجیم کافتنہ الخوارج کیساتھ گٹھ جوڑبےنقاب کردیا۔

سری لنکن جریدہ سری لنکا گارڈین نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جہاں سے سرحد پار پُرتشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

جریدے کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے، دہشت گرد عناصر افغان سر زمین سے پاکستان میں ہونے والے حملوں میں براہِ راست ملوث ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ القاعدہ اور داعش جیسے گروہ اب بھی افغانستان میں موجود ہیں جبکہ 2021ء کے بعد افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیموں کے درمیان روابط مزید خطرناک شکل اختیار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خوشاب : میانوالی ایکسپریس کو دو دن میں دوسرا حادثہ،3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سری لنکن جریدے کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے بارہا یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ افغان سر زمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، تاہم عالمی ادارے ان دعوؤں کی تردید کر رہے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ