ایران-اسرائیل کشیدگی: صدر پزشکیان کا جذباتی اعلان، ہلاکتیں 2 ہزار سے تجاوز

IMG 20260407 WA2167


تہران — خصوصی رپورٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے لیے اپنی زندگی وقف کر چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں صدر پزشکیان نے انکشاف کیا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری ملک کے دفاع کیلئے رضاکارانہ خدمات پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں نے بھی ایران کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔”
ایرانی حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک 2,076 افراد شہید جبکہ 26,500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے ایران میں کئی اہم فوجی اور سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے اور مشرق وسطیٰ میں وسیع تر جنگ کا خدشہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ