"یہ ہماری جنگ نہیں تھی” — برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا کنگ فہد ایئر بیس سے اہم بیان

IMG 20260408 WA3034


ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) — 08 اپریل 2026 — برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کنگ فہد ایئر بیس پر خطاب کرتے ہوئے امریکا ایران جنگ کے حوالے سے برطانیہ کا واضح موقف بیان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، میرا کام صرف اور صرف برطانیہ کی حفاظت کرنا تھا۔
وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی تو ہو گئی ہے تاہم ابھی بہت کام باقی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے سنجیدہ سفارتی کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔
اسٹارمر نے آبنائے ہرمز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کا کھلا رہنا عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کے لیے ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے برطانیہ متعدد ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ