ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا ناکہ جات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا اچانک دورہ

IMG 20260410 WA1272


اسلام آباد —
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف ناکہ جات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی بھرپور چیکنگ کرنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کی سخت تاکید کی۔
قاضی علی رضا نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ ہر حال میں خوش اخلاقی اور احترام کا رویہ اپنایا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مستحکم ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پکار 15 پر دیں۔

متعلقہ پوسٹ