آئی جی اسلام آباد کا ریڈ زون کا دورہ، غیر ملکی وفود کیلئے فول پروف سیکیورٹی کا اعلان

IMG 20260410 WA1276


اسلام آباد —
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کے ہمراہ ریڈ زون کا خصوصی دورہ کیا اور غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

img 20260410 wa12766241462138439831530
آئی جی اسلام آباد کا ریڈ زون کا دورہ، غیر ملکی وفود کیلئے فول پروف سیکیورٹی کا اعلان 3


دورے کے دوران داخلی و خارجی راستوں، سفارتی مراکز، اہم سرکاری و نجی عمارات اور دیگر حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اور جوانوں کو سیکیورٹی کو مزید سخت، مربوط اور موثر بنانے کے واضح احکامات جاری کیے۔
سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے تمام اہم مقامات بشمول مذاکراتی مقامات، ایئرپورٹس، مرکزی شاہراہوں، ہوٹلز اور غیر ملکی وفود کی قیام گاہوں پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا دی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی سیکیورٹی پلان میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ وزارتِ خارجہ، ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی، رینجرز، فرنٹیئر کور، دیگر صوبوں کی پولیس، انٹیلیجنس ایجنسیاں، ٹریفک پولیس اور سپیشل برانچ سمیت تمام متعلقہ ادارے مل کر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
شہریوں کی سہولت کے لیے ایک جامع ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔
آئی جی نے عزم ظاہر کیا کہ اسلام آباد پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملکی وقار اور سلامتی کو ہر صورت برقرار رکھے گی۔

متعلقہ پوسٹ