امریکی حکومت میں ہلچل اہم عہدیدار مستعفیوائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی

news 1795144506 1876



news 1795144506 1876

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سائبر سکیورٹی ڈائریکٹر شان کینکراس کراس کوعہدے سے فارغ کردیا۔ 

محکمہ دفاع کی چیف انفارمیشن آفیسر کرسٹن ڈیوس کو عبوری طور پر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کا خیال تھا کہ کیرن کراس کے پاس اہم منصب کے لیے مطلوبہ سائبر سیکیورٹی مہارت موجود نہیں تھی۔

امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق شان کیرن مزید دو سال اس عہدے پر کام کرنے کے خواہش مند نہیں تھے، وہ اپنے جانشین کی سینیٹ سے منظوری کے لیے راستہ ہموار کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلےکہ جنوری میں ڈیموکریٹس سینیٹ کا کنٹرول سنبھالیں۔

 اگست 2025 سے امریکی حکومت کی سائبر سکیورٹی پالیسی کی نگرانی کرنے والے شان کینکراس کا استعفیٰ اس وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں مائیکروسافٹ سروسز، ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم، بینکوں اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اندرونی نیٹ ورک میں تکنیکی خرابیوں کا سلسلہ دیکھنے میں آیا ،تاہم حکام نے ان خرابیوں کو سائبر حملوں کا نتیجہ قرار دینے سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ترک افواج کے حوالے

 وائٹ ہاؤس نے بھی ان کے استعفے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ