وزیراعظم سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات، پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو

fad93d3a6aae3e1c71ab3dc8473c964e L


وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتِ حال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک تھے۔

اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد غیر متوقع واقعات سے امن عمل متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا ایران اُس کے ہمسایہ ممالک اور امریکا کے درمیان پاکستان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، کوشش ہے کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جائے، پوری توجہ اسی معاملے پر ہے، اُمید نہیں چھوڑی ہے۔

امریکی اور ایرانی صدور کے درمیان ملاقات کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جاری عمل ہے، تمام دوست ممالک امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ