پی ایس ایل 11، گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11 1.webp


پی ایس ایل 11، گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم صرف 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم صرف 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔

راولپنڈی کی جانب سے سعد مسعود 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ڈیرل مچل نے 30 اور یاسر خان نے 22 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان سمیت کئی اہم کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل، جہاں داد خان اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد  اور کاشف بھٹی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ ریلی رؤسو53  رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے جارحانہ 39 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں جہاں داد خان نے صرف 6 گیندوں پر 21 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مضبوط بنایا۔

راولپنڈی کی جانب سے بین سیئرز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ