اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا آمنے سامنے

IMG 20260411 WA1664


خوشگوار ماحول کامیاب نتائج کے لیے نیک شگون قرار
اسلام آباد، — پاکستان کی طویل اور کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جس نے دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز کر دی ہیں۔
عارضی جنگ بندی کے بعد دونوں فریقین کے مذاکرات کی میز پر آنے کے فیصلے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی وفد جمعے کی رات اسلام آباد پہنچا، جس کی قیادت اسپیکر پارلیمان باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔ ہفتے کی صبح امریکی نائب صدر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد پہنچا، جس میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔
دونوں وفود کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیا۔ مذاکرات کے آغاز پر میزبان اور مہمان شخصیات کے درمیان نمایاں خوشگوار ماحول اور باہمی احترام کو کامیاب نتائج کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔
مجموعی فضا انتہائی مثبت اور پُرامید ہے، جو نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ