مس یونیورس پاکستان ۲۰۲۵ روما ریاض ۷۹ویں کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

IMG 20260414 WA1832


لاہور/اسلام آباد: مس یونیورس پاکستان ۲۰۲۵ کا تاج سر پر سجانے والی روما ریاض اس سال فرانس میں منعقد ہونے والے ۷۹ویں کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔
یہ معتبر فلم فیسٹیول ۱۲ مئی سے ۲۳ مئی ۲۰۲۶ تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر کی منتخب فلموں کی نمائش کے علاوہ ریڈ کارپٹ ایونٹس اور گلوبل سٹارز کی موجودگی ہوگی۔
روما ریاض فیسٹیول کے دوران مختلف انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات میں ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں گی۔ ان کی یہ شرکت پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بار پھر نمایاں کرے گی۔
روما ریاض لاہور سے تعلق رکھنے والی برٹش پاکستانی ماڈل ہیں۔ ان کا تعلق پاکستان کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ایک پنجابی پاکستانی خاندان سے ہیں۔ وہ رنگت اور خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کرنے والی پہلی ڈارک اسکنڈ پاکستانی خاتون کے طور پر بھی مشہور ہیں۔
ان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا: "See you in Cannes @festivaldecannes”۔ یہ موقع ان کے لیے پاکستان کی نمائندگی اور فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ