اسلامی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے نام نہاد “سومالی لینڈ” میں سفارتی نمائندہ بھیجنے کی مذمت

news 1776537608 3707



news 1776537608 3707

(انور عباس)  اسلامی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے نام نہاد “سومالی لینڈ” میں سفارتی نمائندے کی تعیناتی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

پاکستان سمیت بارہ مسلم ممالک نے  ایک بیان میں اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

بارہ ملکوں کے مشترکہ بیان میں یکطرفہ اقدامات کو ریاستوں کے اتحاد اور خودمختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے مکمل مسترد کر دیا ۔

پاکستان، مصر، سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک  نے صومالیہ کی وحدت اور قانونی ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ 

اس بیان مین کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے،مشترکہ بیان میں قرار دیا گیا کہ مشرقِی افریقہ کے خطے میں استحکام کے لیے خطرناک نظیر ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  راولپنڈیز کی پی ایس ایل الیون میں مسلسل ساتویں ہار؛ قلندر رضوان کے 84 رنز 





Source link

متعلقہ پوسٹ